5 اکتوبر، 2018، 8:25 AM

کویت کے بادشاہ کی عادل عبدالمہدی سے ٹیلیفون پر گفتگو

کویت کے بادشاہ کی عادل عبدالمہدی سے ٹیلیفون پر گفتگو

کویت کے امیر نے عراق کے نامزد وزیر اعظم عادل عبدالمہدی سے ٹیلیفون پر دو طرفہ تعلقات کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النہرین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کویت کے امیرصباح الاحمد الصباح  نے عراق کے نامزد وزیر اعظم عادل عبدالمہدی سے ٹیلیفون پر دو طرفہ تعلقات کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔ عادل عبدالمہدی کے دفتر کی رپورٹ کے مطابق کویت کے امیر نے عراق کے نامزد وزیر اعظم عادل عبدالمہدی کو ٹیلیفون کیا اورانھیں کابینہ تشکیل دینے پر مبارکباد پیش کی ۔  دونوں رہنماؤں نے باہمی گفتگو میں دو طرفہ تعلقات ، علاقائی امور اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

News ID 1884530

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha